چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ساہیوال واقعہ کی انکوائری رپورٹ ایک ہفتہ میں ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت

پیر 21 جنوری 2019 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ساہیوال واقعہ کی انکوائری کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملہ ساہیوال واقعہ پر بحث کے بعد اپنی رولنگ میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ساہیوال واقعہ پر سب لوگ غمزدہ ہیں اور وہ عوام کی آواز کے ساتھ ہم آواز ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ صوبائی معاملہ ہے تاہم انسانی حقوق کے تناظر میں اس معاملہ کی پوری انکوائری ہونی چاہئے۔ انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو اس معاملہ کا جائزہ لینے اور ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ مرتب کر کے ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور ساہیوال واقعہ سے متاثرہ معصوم بچوں کی کفالت کے اہتمام کا طریقہ کار بھی واضح ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :