ساہیوال واقعہ ،جے آئی ٹی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

سی ٹی ڈی کے اعلی افسران کو قصور وار ٹھہرا دیا گیا

پیر 21 جنوری 2019 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی کے اعلی افسران کو قصور وار ٹھہرا دیا۔

(جاری ہے)

ساہیوال کے واقعہ پر بنی جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران کو قصور وار ٹھہرا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے کئی اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا ئے جانے کا امکان بھی ہے، جے آئی ٹی جلد ابتدائی رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے حوالے کرے گی، حکومت پنجاب نے ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پنجاب سید اعجاز شاہ کر رہے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی میں دو ممبران کا اضافہ کر دیا، جے آئی ٹی میں خالد اللہ بخش ڈی ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب اور فلک شیر ایس ڈی پی او ساہیوال بھی شامل، محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔