گزشتہ سال نومبر میں 13 ہزار گیس کا بل اور 2018 نومبر میں 50 ہزار

حکومتی پالیسیوں کا دم بھرنے والے سابق ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم بھی مہنگائی کے باعث سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 20:21

گزشتہ سال نومبر میں 13 ہزار گیس کا بل اور 2018 نومبر میں 50 ہزار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری2019ء) حکومتی پالیسیوں کا دم بھرنے والے سابق ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم بھی مہنگائی کے باعث سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا ہے۔گیس کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اس پر اپوزیشن نے حکومت کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن حکومت نے ہمیشہ سے ہی یہ موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اس سے صرف امیر طبقہ متاثر ہو سکتا ہے،اس سے غریب کی جیب پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

تاہم گیس کی قیمتوں کے اضافے کی وضاحت پیش کرنے والے حکومتی وزیر ،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ہی مہنگی گیس پر بول اٹھے۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی حکومت کے اپنے وزیر اور مشیر بھی چلا اٹھے۔

(جاری ہے)

 

 
ماضی میں حکومتی پالیسیوں کا دم بھرنے والے سابق حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم بھی مہنگائی کے باعث سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

گزشتہ سال 13ہزار گیس کا بل بھرنے والے ڈاکٹر فرخ سلیم کو 50 ہزار کے قریب گیس کا بل آگیا۔دوسری جانب اس سے پہلے وفاقی وزیر پٹرولیم بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔ایک پریس کانفرنس میں وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ میرا وزراء کالونی میں گھر کا گیس بل 69 ہزار روپے آیا ہے۔ اتنا زیادہ بل تو میں برداشت نہیں کرسکتا۔ میں نے 2 گیزر میں سے ایک کو منقطع کبھی کردیا ہے تاکہ گیس کا خرچہ کم ہو اور بل بھی کم آئے۔