Live Updates

سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ،قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے تحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا‘محمدسرور

وزیر اعظم عمران خان کاویژن قومی امنگوں کی تر جمانی ہے،غر بت 'مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائے جا رہے ہیں‘گورنر پنجاب

پیر 21 جنوری 2019 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ظلم اور بربریت ہے جس پر پوری قوم صدمے میں ہے، کسی بھی معذب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان شااللہ انصاف ہوگا۔ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ۔

قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے تحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کاویژن قومی امنگوں کی تر جمانی ہے۔غر بت 'مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائے جا رہے ہیں۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین، صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید اور صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اخترملک سے ملاقات کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء نے نیا پاکستان گھر سکیم کی تعمیر اور بجلی کے پیدواری منصوبوں کے حوالے سے گورنر پنجاب کوآگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ساہیوال میں معصوم بچوں کے سامنے نہتے والدین کو جس طر ح گولیاں ماری گئیں وہ انتہائی افسوسناک ہے اور آج جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آجائیگی اور جو لوگ بھی اس میں ذمہ دار ہوئے ان کے خلاف آئین وقانون کے مطابق نہ صرف کروائی کی جائے گی بلکہ ذمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم متاثر ہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان شااللہ انصاف ہوگا۔ گور نر گلگت بلتستان سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے لئے کئی اہم مقامات موجود ہیں ۔

گورنر نے کہا کہ تحریک انصاف وفاق پاکستان کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور وفاق کی مضبوطی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر عمل کیا جائیگا اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے بھی بڑی تیزی کیساتھ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے بلکہ ملکی ترقی خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات