Live Updates

وزیراعظم عمران خان2روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا،دوحہ کی سڑکوں کو پاکستانی اور قطری پرچموں سے سجا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 21:00

وزیراعظم عمران خان2روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
دوحہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 جنوری 2018ء) :وزیراعظم عمران خان2روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔ خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا،دوحہ کی سڑکوں کو پاکستانی اور قطری پرچموں سے سجا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی،اسدعمراورغلام سروربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤداورمعاون خصوصی ذوالفقاربخاری بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان امیرقطرکی دعوت پرقطرکادورہ کررہےہیں۔اس دورے میں وزیراعظم عمران خان امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سےملاقات کریں گے۔وزیراعظم کاروباری شخصیات اورپاکستانی کمیونٹی سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر انکا بھرپور استقبال کی تیاریاں صبح سے شروع کر دی گئی تھیں۔قطری دارلحکومت کے سڑکوں پر جا بجا پاکستانی پرچم آویزاں کر دئیے گئے تھے،
واضح ہو کہ اس دورے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اہم معاہدوں پرداستخط کریں گےاور اعلٰی سطح پر اہمم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔واضح ہو کہ قطر پہلے ہی سے پاکستانیوں کے لیےایک لاکھ نوکریوں سمیت متعدد اعلانات کر چکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :