بٹگرام، بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

پیر 21 جنوری 2019 21:20

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بٹگرام کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ شدید برف باری سے الائی تھاکوٹ روڈ، کوزہ بانڈہ اور اوگی روڈ سمیت شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلایڈنگ سے ٹریفک کیلے بند ہوگئیں۔ شدید سردی سے شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔ ظہر کے بعد میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

(جاری ہے)

بٹگرام شہر اور دیگر علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بنہ الائی سکرگاہ چھترپلین اور گردونواح میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارش اور بفباری سے علاقہ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کئی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچھولی نے شہریوں کی مشکالت مین اضافہ کر دیا۔ سردی کی وجہ سے لوگ گھروں تک محصور ہوگئے اور بازاروں میں رش کم دیکھنیے کا ملا۔

متعلقہ عنوان :