دریائے سندھ پر موجودناجائز تجاوزات کرنے والے قابضین کوآخری نوٹس جاری

پیر 21 جنوری 2019 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر)عون حیدرگوندل اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای)نے بنددریائے سندھ پر موجودناجائز تجاوزات کرنے والے قابضین کوآخری نوٹسزجاری کردیے ہیں جس کے بعدبعض قابضین نے رضاکارانہ طورپراپنی تجاوزات کو ہٹاناشروع کردیاہے جب کہ بعض ناجائز قابضین ابھی تک ناجائز تجاوزات پر موجودہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر)عون حیدرگوندل نے ناجائز تجاوزات کرنے والے قابضین کوہدایت کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طورپراپنی ناجائز تجاوزات ہٹادیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :