ڈی آئی خان پولیس کاسرچ آپریشن،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 21 جنوری 2019 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ڈی پی اوظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرتین سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کے دوران دوپستول، ایک کلاشنکوف سمیت 120 کارتوس اورڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔ ناقص سیکورٹی پر ایک ہوٹل،ایک پٹرول پمپ اوردومکانات کے کرایے داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے تھانہ کینٹ،تھانہ یارک اورتھانہ کلاچی کی حدودمیں تین سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیے۔

آپریشزکے دوران دوپستول، ایک کلاشنکوف اور120کارتوس برآمدکرلیے۔پولیس نے مطلوب ایک اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا۔پولیس نے 1880گرام چرس بھی قبضے میں لے لی۔آپریشن کے دوران ناقص سیکورٹی پرایک ہوٹل، ایک پٹرول پمپ جب کہ کرایے داری کی رجسٹریشن نہ کرانے پر بھی دوکرایے داروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔پولیس نے 24مشکوک افراد گرفتارکرکے 8کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :