ضلع سانگھڑ بھر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری

پیر 21 جنوری 2019 21:20

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) رات سے ضلع سانگھڑ بھر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ھوگیا ھے اور گرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ھوگیا ھے گیس پریشر میں کمی کے باعث لوگ لکڑیاں جلاکر آگ پر ہاتھ سیک کر گرمائش حاصل کر رھے ہیں اور کھانہ پکا رھے ہیں، بارش کے باعث گلیوں بازاروں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ھوگیا ھے 13 گھنٹے سے بجلی نہ ھونے اور نکاسیء آب نہ ھونے سے بارش کے ساتھ ساتھ گٹروں کا پانی بھی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ھوگیا ھے جس سے شھریوں کی مشکلات میں اضافہ ھوگیا ھے معمولی بارش کے بعد بلدیہ کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگء ھے، سانگھڑ گرڈ اسٹیشن کی بجلی 14 گھنٹوں سے بند ھے جس سے کی وجہ سے شاہپورچاکر،سرہاری اور کھڈرو، سنجھورو، جام نواز علی، بیرانی، ٹنڈوآدم، شہدادپور سمیت 100 سے زائدگاں کی بجلی بند ھے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،دوسری جانب موسم سرما کی پہلی بارش سے کاشتکار بہت خوش ہیں زرعی ماہرین کا کہنا ھے کہ اس بارش سیگندم کی فصل پر بہت اچھے اثرات پڑیں گے۔