میٹرو پاکستان نے او آئی سی سی آئی ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ2018 جیت لیا

پیر 21 جنوری 2019 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) اوور سیز انویسٹرز چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی) کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں12دسمبر 2018کو ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو صنفی مساوات اور خواتین کی خودمختاری کیلئے کئے گئے اقدامات کے باعث ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو ’’لیڈر شپ اینڈ اسٹریٹجی‘‘ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ 2018سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو یہ ایوارڈ ادارے میں صنفی مساوات اور خواتین کی خود مختاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ،اس ایوارڈ کیلئے منتظمین کی جانب سے ایک آذاد جیوری تشکیل دی گئی تھی جس نے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اور پانچ دیگر کٹیگریز سمیت مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کے نتیجے میں میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو اس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا ،اس تقریب میںمتعدد کمپنیوں کے سی ای اوز ،ہیومین ریسورسز ایگزیکٹیوز ،او آئی سی سی آئی کے اراکین ،مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت دیگر اعلیٰ و ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :