پاکپتن، سانحہ ساہیوال پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی مکمل ہڑتال

پیر 21 جنوری 2019 21:20

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی مکمل ہڑتال، بار میں فضاء سوگوار۔بتایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے بعد پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن میں وکلاء نے مکمل ہڑتال کرکے متاثرہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بار کے وکلاء عدالتوںمیںپیش نہیں ہوئے۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدررائو محمد اکرم ایڈووکیٹ نے کہاکہ سانحہ ساہیوال انتہائی افسوسناک ہے ،اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سانحہ ساہیوال میں جاںبحق ہونیوالے خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء ان کا بھرپورساتھ دیںگے،حکومت متاثرہ خاندان کوانصاف فراہم کرے۔۔

متعلقہ عنوان :