سانحہ ساہیوال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘مفتی عبدالشکور

پیر 21 جنوری 2019 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) متحدہ مجلس عمل کے رکن مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘ قبائل کی چادر اور چاردیواری کو بھی پامال کیا گیا ہے‘ حکومت کو ہماری فریاد سننی چاہیے‘ ہماری عزتوں کو اس طرح تاراج کیا جاتا رہا تو ہم اس کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے رکن مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حکومت گزشتہ واقعات کو اس واقعہ کو دفن کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ سانحہ ساہیوال کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔