Live Updates

پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے سندھ کے تین ہسپتالوں کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کئے جانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا

پیر 21 جنوری 2019 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژنل کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے سندھ کے تین اسپتالوں کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کئے جانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ میں صحت اور تعلیم کی ترقی کے دعوے کرتی ہے لیکن عملاً صورتحال انتہائی خراب ہے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے بیشتر ڈسٹرکٹ ، تعلقہ ، رورل اور اربن ہیلتھ سینٹر غیر فعال ہی ۔

کروڑوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ان اسپتالوں سے غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولیات نہیں مل رہیں اور پورا سسٹم لوٹ مار اوراقرباء پروری کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے لے کر تھرپارکر تک اسپتالوں میں غیر معیاری ادویات مریضوں کو دی جارہی ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹروں سے لے کر پیرا میڈیکل اسٹاف تک کی تقرریوں اور تبادلوں میں کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایڈز کنٹرول پروگرام ، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ، پولیو کنٹرول پروگرام ، نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت دیگر شعبوں میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن کا راج ہے غریب عوام علاج کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں لوگ اپنے اثاثے بیچ کر پرائیویٹ سیکٹر میں علاج کرانے پر مجبور ہیں ایسے میں صحت کے تین مراکز وفاقی حکومت کے حوالے کرنے سے سندھ میں علاج کے حوالے سے بہتری ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات