حیدرآباد کے پولیس افسر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 21 جنوری 2019 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) حیدرآباد کے پولیس افسر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، لطیف آباد اے سیکشن کے ایس ایچ او انسپکٹر اخلاق حسین شاہ کی دوران ڈیوٹی طبیعت خراب ہوگئی انہیں امراضِ قلب کے اسپتال ہلال احمر لطیف آباد نمبر2لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد سول اسپتال کے لیے روانہ کردیا اخلاق حسین شاہ کو دل کا دورہ پڑا تھا لیکن ڈاکٹرز اور پولس دونوں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے انہیں ایمبولینس میں لے جانے کے بجائے پولیس موبائل میں ہی سول اسپتال روانہ کردیا جہاں وہ راستے میں ہی اپنی سیٹ پر بیٹھے بیٹھے دم توڑ گئے انسپکٹر سید اخلاق حسین شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن حیدرآباد میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز اور پولیس کے افسران نے شرکت کی اور ان کی میت تدفین کے لیے سیہون کے قریب آبائی گاؤں جھنگارا روانہ کردی گئی -

متعلقہ عنوان :