رحیم یارخان،حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے بہترین سہولیات فراہم کر رکھی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز

پیر 21 جنوری 2019 21:40

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے بہترین سہولیات فراہم کر رکھی ہیں، اساتذہ اور طلباء اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرکے معیار تعلیم میں حکومتی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔حکومتی اقدامات کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی لے رہے ہیں، والدین کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منعقدہ اجلاس میں شرکت سے امتحانی نتائج میں بہتری آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سکھر اڈا میں سائنسی اشیاء کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے ادارہ کی کارکردگی اور امتحانی نتائج میں بہتری پرنسپل ریحانہ ابولحسن اور ان کی ٹیم کی کاوشوں اور طالبات کی ٹیلنٹ کو سراہا۔

(جاری ہے)

پرنسپل ریحانہ ابولحسن نے کہا کہ کالج میں سٹاف کی کمی و دیگر مسائل کے باوجود تعلیم پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے جس کے باعث کالج میں طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ یونیورسٹی اور بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی مل رہی ہے۔

اس موقع پر وائس پرنسپل ثمینہ اختر نے بھی اظہار خیال کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے سائنس کی نمائش کا معائنہ کیا اور طالبات کی تیار کردہ سائنس مصنوعات کی تعریف کی۔تقریب میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :