مڈٹرم امتحان کوصاف اورشفاف بنایاجائے ،پرنسپل،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رحیم یارخان

پیر 21 جنوری 2019 21:40

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رحیم یارخان کے پرنسپل پروفیسر محمدامین نے کہاہے کہ مڈٹرم امتحان کوصاف اورشفاف بنایاجائے اورطلباء کوسالانہ امتحان کی تیاری کے حوالے سے مکمل معلومات اورنظم وضبط سے آگاہ کیاجائے تاکہ جب طلباء سالانہ امتحان میں اپنے پیپرزدیں توانہیں پیپرزکی سیٹنگ بارے معلوم ہواورطلباء سیٹنگ اورپانی کے اتنظامات کوبہترسے بہتربنایاجائے، ادارہ ہذامیں چائنیزلینگویج کورس کابھی آغازکردیاگیاہے ضلع رحیم یارخان کے عوام کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ چائنیزلینگویج کورس کرکے سی پیک منصوبے میں اپناروزگاریقینی بناسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورس کے ٹیچرمحمداسدشاہ، کوارڈینیٹرمامون الرشیداورمڈٹرم امتحان کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرشکیل امجد، فوکل پرسن لیکچررنویدعالم، انجینئرمقصودطاہر، انجینئراللہ دتہ ثاقب، اسسٹنٹ پروفیسرمحمدیعقوب ترین اور آرگنائزر ساجد محمودخان ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :