پاکپتن، چوری اور ڈکیتی کی متعدد واردتیں

پیر 21 جنوری 2019 22:00

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) چوری اور ڈکیتی کی واردتوںمیں لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیوارات، بجلی کے ٹرانسفارز چرا لئے گئے۔

(جاری ہے)

مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر بوریوالا روڑ پر چک 161-EBکے چک کمہاریوالا سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جانے والے غلام محمد اور اس کی فیملی سے دو لاکھ روپے نقدی ،طلائی زیورات پرس وغیرہ لوٹ لیا۔ ترکھنی موٹر پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر سگریٹ کمپنی کے سلزمین کو لوٹ لیا۔ چوروں نے چک جوگی ہانس ،چک پیر صدر دین اور چک 17-EBمیں تین بجلی کے ٹرانسفارز چرا لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :