تھرپارکر،نایاب نسل کے مویشیوں کی نسل کشی جاری

پیر 21 جنوری 2019 22:00

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر میں نایاب نسل کے مویشیوں کی نسل کشی جاری۔ بااثر لوگ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے ملازموں کے ساتھ گائوں آ دھیگام اور گرد ونواح میں دن دھاڑے مختلف مویشیوں نیل گائے، ہرن،خرگوش اور تیتروں کا شکار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر میڈیا پرآنے سے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور چانج کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

تھرپارکر ضلع کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں آدہیگام کے قریب جنگل سے بااثر شکاریوں کی جانب سے نایاب نسل کے نیل گائے ،ہرن،خرگوش اور سو سے زائد نایاب تیتر کا شکار کیا گیا ہے۔ وائیلڈ لائیف انچارج اشفاق میمن کا کہنا ہے کہ ایک کمیٹی بنائی ہے جو شکار کی جانچ کرے گی اورجو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔