سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 21 جنوری 2019 22:10

لاہور۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست مقامی وکیل میاں آصف کی طرف سے دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ساہیوال بائی پاس کے قریب کار پر فائرنگ کی، سی ٹی ڈی نے فائرنگ کر کے ایک معصوم بچی، ایک عورت سمیت چار افراد کو قتل کر دیا،ساہیوال واقعہ کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں اور ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔