سیشن عدالت نے 3 سالہ بچہ باپ سے بازیاب کروا کے ماں کے حوالے کر دیا

پیر 21 جنوری 2019 22:10

لاہور۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سیشن عدالت نے 3 سالہ بچہ باپ سے بازیاب کروا کے ماں کے حوالے کر دیا۔باغبانپورہ کی رہائشی اقصی یوسف نے خاوند ہاد احمد مصطفی سے بچے کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ نے ماں کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ شوہر تشدد کرتا تھا، مار پیٹ کرکے گھر سے نکال دیا ہے، شوہر ہاد احمد نے بچے کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ میرا بچہ مجھے واپس دلایا جائے۔عدالت کے حکم پر تین سالہ سفیان مصطفی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :