صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام اور گلوبل فنڈکے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام

پیر 21 جنوری 2019 22:10

لاہور۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معززممبران اور ان کی فیملیزکے لئے صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام اور گلوبل فنڈکے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔میڈیکل کیمپ میں ممبران اور ان کی فیملیز کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیمپ میں پاکستان ٹی بی کنٹرول پنجاب کے ڈائریکٹرپروگرام ڈاکٹر عامرنذیر، ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرلالہ رخ، ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر عثمان رسول لودھی، ڈاکٹر جویریہ اور پیرامیڈیکل سٹاف محمد ناصر خان بلوچ، محمد شیرازیونس، ام سموئیہ، نورین ادریس، زینت اشرف، حافظ محمدعثمان، کامران اکرام، حافظ مزمل قمر اور شرافت علی سمیت دیگرڈاکٹرزاورٹیکنیکل ایکسپرٹس نے شرکت کی۔

کیمپ میںشرکت کرنے والے مریضوں کاٹی بی ٹیسٹ، ہیپاٹائٹس بی اورسی ٹیسٹ،ایچ آئی وی ٹیسٹ، بلڈپریشرو شوگرٹیسٹ اور ڈیجیٹل ایکسرے کئے گئے اور انھیںموقع پر طبی سہولیات و ادویات مہیا کی گئیں۔لاہور پریس کلب کے صدر محمد ارشد انصاری وراکین گورننگ باڈی نے شاندارمیڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مقصودخالد اور راناعقیل کو خراج تحسین پیش کیا۔کیمپ کے اختتام پر معززڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف میں یادگاری سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔