․جامعہ کراچی: بیچلرز، ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری،سیلف فنانس پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

پیر 21 جنوری 2019 22:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بیچلرز ،ماسٹرز (ایوننگ پروگرام)کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسے طلباوطالبات جن کے نام جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں ،وہ اپنی داخلہ فیس 27 جنوری 2019ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلباوطالبات اپنی داخلہ فیس آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بیچلرز اور ماسٹرز (ایوننگ پروگرام) میں سیلف فنانس پر داخلوں کے لئے بھی فارم 27 جنوری 2019ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلباوطالبات اپنے داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :