ڈاکٹر سید حسین محمد جعفری کی وفات پر ڈاکٹر اجمل خان کا اظہار تعزیت

پیر 21 جنوری 2019 22:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے بانی ڈائریکٹر اور بین الاقوامی شہرت کے حامل دانشور اور استاد پروفیسر ڈاکٹر سید حسین محمد جعفری کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹڈی سینٹر کو ایک اعلیٰ علمی ادارہ بنانے اور اس کی فکری بنیادیں مستحکم کرنے میں ڈاکٹر سید حسین جعفری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے علم و دانش کا ایک باب بندہوگیا، ان کے شاگرد طلبہ واساتذہ کی کثیر تعداد ڈاکٹر سید حسین کے تحقیقی مقالہ جات کی تصنیف،تدوین اور تسوید کے فن وہنر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں باالفاظ دیگر وہ ہم سب کے لئے علم ودانش کا شجر سایہ دار تھے۔ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔ ڈاکٹر سید حسین 1982ء میں اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد 1998ء تک تقریباً سولہ سال پاکستان اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر رہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر سید حسین نے آسٹریلیاء،ملائیشیاء، لبنان اور برونائی دارالسلام کی جامعات میں بھی تدریس کی۔ آپ علوم اسلامی کے معروف اسکالر اور متعدد اعلیٰ پائے کی تصانیف کے مصنف بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :