وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ،6 منشیات فروشوں سمیت 11 ملزمان کو گر فتار

پیر 21 جنوری 2019 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں6 منشیات فروشوں سمیت 11 ملزمان کو گر فتار کرکے چرس، شراب، موبائل فون، مال مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے تمام پولیس افسران کوجرائم پیشہ کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیا جس پر بہارہ کہو پولیس نے تین ملزمان عمر مظہر سے ایک کلا شنکوف، 3 میگزین معہ200 روند، ملزم صادق سے 305گرام چرس اور ملزم گلشاد سے پسٹل 30 بور معہ 4روند بر آمد کر لئے۔

سی آئی اے پولیس نے ملزم حسن علی سے 530گرام چرس برآمد کر لی۔ سہالہ پولیس نے ملزم لیاقت علی سے 410گر ام چرس بر آمد کرلی ، بنی گا لہ پولیس نے ملزمان محمد وقاص سے شراب اور عاقب لطیف سے پسٹل 30بور معہ دو میگزین بر آمد کرلی ، تھا نہ کراچی کمپنی پو لیس نے ملزم غلا م مصطفٰی کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ موبا ئل فون بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نو ن پولیس نے دو ملزمان ساجد محمود اور ضمیر حسین کو گرفتار کرکے اس سے چار بو تلیں شراب برآمد کر لیں۔

تھانہ کو رال پولیس نے گرفتار ملزم علی عباس کے انکشاف ونشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرکے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں جو معاشرے کا امن وسکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔