اگلی دو تین ماہ میں تمام زیر التوافوجداری مقدمات نمٹادیں گے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

پیر 21 جنوری 2019 22:20

اگلی دو تین ماہ میں تمام زیر التوافوجداری مقدمات نمٹادیں گے، چیف جسٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہی کہ اگلی دو تین ماہ میں تمام زیر التوافوجداری مقدمات نمٹادیں گے قتل کے مقدمات نمٹانے میں پہلے پندرہ سے اٹھارہ سال لگتے تھے لیکن آج اللہ کا شکر ہے کہ اب یہ وقت کم ہو کر چار سے پانچ سال تک آ گیاہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے یہ ریمارکس پیر کو 2014ئ میں ہونے والے قتل کے واقعہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دیے ،چیف جسٹس نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں اپریل 2018 ء میں دائر ہونے والی اپیلوں کی سماعت ہورہی ہے اور تین ماہ بعد جو فوجداری اپیل عدالت میں آئے گی وہ دائر ہونے کے ساتھ ہی مقرر ہوجائے گی۔