ہزاروں سال قدیم سمجھے جانے والا پتھروں کا دائرہ حقیقت میں 1990 کی دہائی میں بنایا گیا تھا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 جنوری 2019 22:53

ہزاروں سال قدیم سمجھے جانے والا پتھروں کا دائرہ حقیقت میں 1990 کی دہائی ..

پتھروں کے بنے ایک دائرے کے بارے میں خیال کیا جا رہا  تھا کہ وہ ہزاروں سال پرانا ہے لیکن اب کچھ اور ہی حقیقت سامنے آئی ہے ۔
ابردینشائر  میں سامنے آنے والے  ان پتھروں کے  دائرے کے بارے میں  کہا جا رہا تھا کہ یہ ہزاروں سال پہلے بنائے گئے تھے۔ تاہم اب ایک کسان نے اعتراف کیا ہے کہ یہ دائرے نے اس نے 1990 کی دہائی میں بنائے تھے۔
ہسٹورک انوائرمنٹ سکاٹ لینڈ اور ابردینشائر ان پتھروں کے بارے میں تحقیقات کر رہے  تھے کہ فارم کے سابقہ مالک نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ پتھروں کا یہ دائرہ درحقیقت اس نے ہی بنایا ہے۔

کسان نے یہ پتھر 1990ء کی دہائی میں  بنایا تھا۔
ابردینشائر کونسل کے  ہسٹورک  انوائرمنٹ ریکارڈ اسسٹنٹ، نیل اکرمین، کا کہنا ہے کہ  یہ سب کچھ جان کر کافی مایوسی ہوئی ہے لیکن اس سے  اس کی کہانی میں ایک دلچسپ عنصر بھی شامل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے علاقے کے لوگوں  کا آثار قدیمہ سے متعلق مقامی علم بھی ظاہر ہوتا ہے۔پتھروں کا یہ دائرہ 3500 سے 4500 سال قدیم سمجھا جا رہا تھا۔

سکاٹ لینڈ کے شمال مشرق  کے لیے یہ  منفرد ہے ۔ اس طرح کی یادگار کی قدامت کی درست تاریخ کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہوتا ہے۔
مسٹر اکرمین نے بتایا کہ انہوں نے قدیم یادگاروں کی جدید نقل کو اپنے ریکارڈ میں شامل کر لیا ہے تاکہ مستقبل میں یہ گمراہ نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قدیم یادگاروں کی جدید نقل کی رپورٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں، خاص طور پر اگر وہ اس دائرے کے پتھروں کی سی مہارت سے بنائی جائیں اور ان کا تعلق موجودہ قدیم یادگاروں سے ہو۔

متعلقہ عنوان :