سانحہ ساہیوال میں شہید کر دی جانے والی اریبہ کا آخری خط منظر عام پر آگیا

"ہیلو اقراء تم کیسی ہو؟ امید ہے تم ٹھیک ہوگی، کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو، صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاؤں گی تم سے ایسی امید نہیں تھی کہ ایسی بات کروں گی": سہیلی کے نام لکھے گئے خط کا متن

muhammad ali محمد علی پیر 21 جنوری 2019 22:56

سانحہ ساہیوال میں شہید کر دی جانے والی اریبہ کا آخری خط منظر عام پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال میں شہید کر دی جانے والی اریبہ کا آخری خط منظر عام پر آگیا، سہیلی کے نام لکھے گئے خط کے متن کے مطابق "ہیلو اقراء تم کیسی ہو؟ امید ہے تم ٹھیک ہوگی، کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو، صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاؤں گی تم سے ایسی امید نہیں تھی کہ ایسی بات کروں گی"۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں شہید کر دی جانے والی اریبہ کا آخری خط منظر عام پر آگیا ہے۔

اپنے والدین کے ہمراہ سی ٹی ڈی کی اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہونے والی اریبہ نے اپنی موت سے قبل اپنی ناراض سہیلی کو خط لکھ تھا۔ خط میں اریبہ نے سہیلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، ہیلو اقراء تم کیسی ہو؟ امید ہے تم ٹھیک ہوگی، کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو، صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاؤں گی تم سے ایسی امید نہیں تھی کہ ایسی بات کروں گی۔

(جاری ہے)

اریبہ نے اپنی سہیلی سے مزید کہا کہ اقرا پلیز جنت کو بھی منالو، اسے بتاؤ کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ اریبہ کی عمر 13 سال تھی جسے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے قومی شاہراہ پر اس کے والدین کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر قتل کر دیا گیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے، جبکہ آپریشن میں ملوث تمام پولیس اہلکار گرفتار کیے جا چکے ہیں۔