Live Updates

پولیس کے سیدھی گولیاں مارنے پر عمران خان مستعفی ہوجائیں، عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو جیل میں ڈا لا جائی:رانا ثناء اللہ

پیر 21 جنوری 2019 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ئ اللہ نے کہاہے کہ جب پولیس سیدھی گولیاں مارتی ہے تو یہ حکم اوپر سے ہوتاہے ، اس لئے اب وزیر اعظم عمران خان کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے ، وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیر قانون راجہ بشارت کو اس وقت جیل میں ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ئ اللہ نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار کہاہے کہ جب پولیس سیدھی گولیاں مارتی ہے تو یہ حکم اوپر سے ہوتاہے ، اس لئے اب وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے ، وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیر قانون کو اس وقت جیل میں ہونا چاہئے ، اس تبدیلی سرکار کو اپنے قول کے مطابق عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت بنی گالا سے کنٹرول ہورہاہے ، کسی ایس پی کا تبادلہ بھی بنی گالا کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا ، عثمان بزدار تو غریب ایسے ہی وہاں بیٹھے ہیں ، ان کے ساتھ دو اور وزیر اعلیٰ بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت نے انتہائی غفلت کا مظاہر ہ کیاہے ، ایک 13سالہ بچی کو قتل کرکے ا س کے خلاف ایف آئی آر دیدی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات