ایوان بالا نے وفاقی ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

پیر 21 جنوری 2019 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ایوان بالا نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے قرارداد پیش کی کہ ’’یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ حکومت وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے اور ان ہسپتالوں کی انتظامیہ کو عوام کی معلومات کے لئے اس جیسی ادویات کی فہرست آویزاں کرنے کو ضروری بنائے۔‘‘ ایوان نے اتفاق رائے سے اس قرارداد کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :