غیر قانونی نجی رہائشی اسکیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

چیئر مین آر ڈی اے محمد عارف عباسی کی گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء)چیئر مین آر ڈی اے محمد عارف عباسی نے عوام کو لوٹنے میں مصروف غیر قانونی نجی رہائشی اسکیموں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ھائوسنگ سوسائٹیوں کو کسی بھی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین آر ڈی اے محمد عارف عباسی نے اے پی پی کو بتایاکہ آر ڈی اے نے اپنی حدود میں قائم غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی فہرست تیار کر کے سپریم کور ٹ کی قائم کردہ کمیٹی میں جمع کروا دی ہے ۔

انہو ںنے بتایاکہ نجی ھائوسنگ سکیمز کے قیام کے حوالے سے 2010میں قانون سازی کی گئی تھی اور آر ڈی اے انہی قواعد و ضوابط کی روشنی میں نئی رہائشی اسکیموں کی منظوری دے رہاہے ۔انہوں نے بتایاکہ آر ڈی اے حدود میں 46نجی رہائشی ا سکیمیں منظور شدہ جبکہ 36غیر قانونی قرار دی گئی ہیں اسی طرح 4رہائشی اسکیموں کے کیسز زیر غور ہیں۔