بلوچستان میں تیسری یوفون فٹبال چیمپیئن شپ 4 مارچ سے شروع ہوگی، ترجمان یوفون
پیر 21 جنوری 2019 23:40
(جاری ہے)
گزشتہ دو ایڈیشنز میں اپنی مقبولیت کی وجہ سے یوفون نے رواں سال ٹورنامنٹ میں دو مزید شہروں کو شامل کیا ہے۔رواں سال اس ٹورنامنٹ کے کوالیفائرز مرحلے میں 48 ٹیموں کے 720 نوجوان فٹبالرز حصہ لیں گے جس کا آغاز بیک وقت گوادر اور پنجگور سے ہوگا۔
پھر یہ خضدار، نوشکی، لورالائی، چمن، پشین اور کوئٹہ میں منعقد ہوگا جہاں کوالیفائر راؤنڈ 21 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ فائنلز کا آغاز 25 مارچ سے ہوگا اور کوئٹہ میں دو سرفہرست ٹیمیں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب فائنلز اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ یوفون اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس چیمپئین شپ کے انعقاد سے صوبے میں فٹبال کو مزید فروغ ملے گا اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فٹبال کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ یوفون کے برانڈ ایمبسڈر اور نیشنل فٹبال ٹیم اسٹار فضل محمد اس ٹورنامنٹ میں شرکت کررہے ہیں جو نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کوچنگ اور مشورے فراہم کریں گے۔ اس اقدام سے یوفون کا بلوچستان کے لوگوں کے لئے عزم ظاہر ہوتا ہے اور کمپنی کی ٹیگ لائن 'تم ہی تو ہو' کی توثیق ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.