Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانی سےملاقات

اہم معاملات پر تبادلہ خیال،قطری وزیراعظم نےوزیراعظم عمران خان کےاعزازمیں عشائیہ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 23:41

وزیر اعظم عمران خان کی قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانی ..
دوحہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 جنوری 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانی سےملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان اور قطر کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی،اسدعمراورغلام سروربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤداورمعاون خصوصی ذوالفقاربخاری بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان امیرقطرکی دعوت پرقطرکادورہ کررہےہیں۔اس دورے میں وزیراعظم عمران خان امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سےملاقات کریں گے۔وزیراعظم کاروباری شخصیات اورپاکستانی کمیونٹی سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔
خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر انکا بھرپور استقبال کی تیاریاں صبح سے شروع کر دی گئی تھیں۔قطری دارلحکومت کے سڑکوں پر جا بجا پاکستانی پرچم آویزاں کر دئیے گئے تھے۔وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانی سےملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اورقطرکےدرمیان باہمی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون بڑھانےپربھی غور کیا گیا۔قطری وزیراعظم نےوزیراعظم عمران خان کےاعزازمیں عشائیہ بھی دیا جبکہ ملاقات میں وفاقی وزراشاہ محمود قریشی،اسدعمر،غلام سرورخان بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات