منی بجٹ کےلیےوزیرخزانہ اسدعمرکی تقریرکامتن تیار کر لیا گیا ہے

منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کےلیےٹیکس مراعات کااعلان بھی کیاجائےگا۔شیئرزکی خریدوفروخت پرعائدایڈوانس انکم ٹیکس کےخاتمےکااعلان بھی کیاجائےگا۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 23:56

منی بجٹ کےلیےوزیرخزانہ اسدعمرکی تقریرکامتن تیار کر لیا گیا ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 جنوری 2018ء) : منی بجٹ کےلیےوزیرخزانہ اسدعمرکی تقریرکامتن تیار کر لیا گیا ہے۔منی بجٹ23جنوری کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔منی بجٹ میں متعدد اعلانات متوقع ہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق حکومت جلد ہی منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔اس حوالے سے منی بجٹ کے بعد پاکستان کی معیشت پر کیا اثرات نظر آئیں گے ،یہ تو بعد کی بات ہے تاہم منی بجٹ میں عوام کو کیا ریلیف ملے گا اور کہاں عوام ٹیکسوں کی چکی میں پسیں گے،یہ ایک سوال بن چکا ہے ۔

تاہم حکومتی اراکین آنے والے بجٹ کو عوام دوست قرار دے رہے ہیں ،یہ بجٹ کتنا عوام دوست ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کیونکہ عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا دعویٰ تو ہر بار حکومتوں کی جانب سے کیا جاتا ہے تاہم ہر آنے والا بجٹ عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث ہی بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

منی بجٹ کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ منی بجٹ کےلیےوزیرخزانہ اسدعمرکی تقریرکامتن تیار کر لیا گیا ہے۔

منی بجٹ23جنوری کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔ملک میں معیشت کی بہتری کےحوالےسےحکومتی اقدامات سےآگاہ کیاجائےگا۔اسدعمرترسیلات زرمیں اضافےاوربرآمدات سےمتعلق آگاہ کریں گے۔تجارتی خسارےاوردرآمدات میں کمی کےحوالےسےایوان کوبتایاجائےگا۔منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کےلیےٹیکس مراعات کااعلان بھی کیاجائےگا۔شیئرزکی خریدوفروخت پرعائدایڈوانس انکم ٹیکس کےخاتمےکااعلان بھی کیاجائےگا۔اسٹاک مارکیٹ کےسرمایہ کاروں کےلیےٹیکسوں میں کمی کی تجویزبھی شامل ہے۔برآمدات کوبڑھانےکےلیےاقدامات بھی وزیرخزانہ کی تقریرمیں شامل ہیں جبکہ برآمدکنندگان کےلیےری فنڈزکی فراہمی کااعلان بھی کیا جائے گا۔