ہائیکورٹ نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 22 جنوری 2019 00:08

ہائیکورٹ نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کیلئے دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے لیگی امیدوار رانا احسن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ علیم خان آئین کے ارٹیکل62,63پر پورا نہیں اترتے ،انہیں پی پی 158سے نااہل قرار دیاجائے ۔

(جاری ہے)

جبکہ علیم خان کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان نے کاغذات نامزدگی میں تمام الحقائق ظاہر کیے ،ان پر کسی قسم کا مقدمہ نہیں اور نہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ وکیل نے کہا کہ علیم خان کے خلاف پٹیشن سیاسی انتقامی کاروائی ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن پٹیشن خارج کی جائے ۔فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔