سانحہ ماڈل ٹائون پر بننے والی نئے جے آئی ٹی کی جانب سے طلبی کے باوجود سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ پیش نہ ہوئے

ٹیم میں شامل تمام افسران قابل عزت ہیں مگر فرد جرم لگ چکی ہے لہٰذا اس نئی جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ‘رانا ثناء اللہ

منگل 22 جنوری 2019 00:31

سانحہ ماڈل ٹائون پر بننے والی نئے جے آئی ٹی کی جانب سے طلبی کے باوجود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سانحہ ماڈل ٹائون پر بننے والی نئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کے باوجود سابق صوبائی وزیر قانون و مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ پیش نہ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹائون پر بننے والی نئی جے آئی ٹی نے پیر کی صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا تھا تاہم رانا ثنا اللہ پیش نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی انتقام پر پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے ،موجودہ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک جو کہ ہمارے لئے صرف اور صرف بغض رکھتی ہے اس کے کہنے پر جے آئی ٹی بنائی ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں شامل افسران قابل عزت ہیں اور اچھی شہرت کے حامل ہیں ۔تاہم سانحہ ماڈل ٹائون میں فرد جرم لگ چکی ہے لہٰذا اس نئی جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔