بہاولپور میں 9 سال تک اولاد کی نعمت کے لیے ترسنے والوں پر رحمت

خاتون نے ایک ساتھ 4 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 00:32

بہاولپور میں 9 سال تک اولاد کی نعمت کے لیے ترسنے والوں پر رحمت
بہالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) :بہاولپور میں 9 سال تک بے اولاد رہنے والی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اولاد کی خواہش ایک ایسی فطری خواہش ہے جو امیر غریب کی تفریق کے بغیر ہر کسی میں پائی جاتی ہے۔تاہم ہرکوئی اتنا خوش نصیب نہیں ہوتا کہ اولاد کی نعمت سے بہرہ مند ہو جائے۔کچھ جوڑے ایسے ہوتے ہیں جنکو ساری عمر اولاد جیسی نعمت کے بغیر ہی گزار دینا ہوتی ہے۔

کچھ ایسے بھی جوڑے ہوتے ہیں جن کواس نعمت کے لیے صبر آزما انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسا ہی ایک جوڑا بہاولپور کا بھی تھا جنہوں نے 9 سال تک بے اولادی کے امتحان کا صبر سے سامنا کیا لیکن کہتے ہیں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ اس بے اولاد جوڑے کے ساتھ ہوا جن کو اللہ نے ایک ساتھ ،ایک دو نہیں بلکہ 6 بچوں کا والدین بنا دیا۔

(جاری ہے)

ول ہسپتال بہاولپور میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

جلال پور پیر والا کی رہائشی 28 سالہ حنا نامی خاتون نے 4 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دیا۔ عزیز و اقارب نے بتایا کہ خاتون کے ہاں شادی کے 9 سال بعد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس پر والدین اور رشتے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے ساتھ ساتھ اسپتال کے عملے اور دیگر خواتین نے بھی خوشی اور مسرت کا مظاہرہ کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک طور پر ایک بچی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کا وزن بہت کم 0.2 کلو گرام تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بچوں کی طبیعت میں بہتری کےلیے انکیوبیٹر میں رکھا ہوا ہے۔                                                                    

متعلقہ عنوان :