کی بورڈکی بے ترتیبی کے پیچھے چھپی کہانیاں
زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کو مختلف جگہوں پر منتقل کیا گیا تاکہ مکینیکل مسائل سے بچا جاسکے
میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 10:14
(جاری ہے)
برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں اس دلچسپ پہیلی سے رازاٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بورڈ کو 1870 کی دہائی میں اصل ٹائپ رائٹرز کے بانیوں میں سے ایک کرسٹوفر لیتھم شولز نے ایجاد کیا تھا‘مگر انہوں نے الفاظ کو کی بورڈ کے لے آﺅٹ میں حروف تہجی کی ترتیب کے بجائے بے ترتیب کیوں رکھا؟دنیا کے پہلے کی بورڈ کا پیٹنٹ 1868 میں درج کرایا گیا تھا جس کا کی بورڈ پیانو کی کیز (Keys) کی طرح انگریزی حروف تہجی کے مطابق تھا. مگر اس کی کیز اکثر منجمند یا جام ہوجاتی تھیں جس کی وجہ یہ تھی کہ بہت زیادہ استعمال ہونے والے حروف ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب تھے. لہذا یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس مشکل کو دیکھتے ہوئے کرسٹوفرشولز نے QWERTY کی بورڈ تیار کیا، جس میں زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کو مختلف جگہوں پر منتقل کردیا گیا تاکہ مکینیکل مسائل سے بچا جاسکے. شولز نے اس زمانے میں ایک کمپنی ریمنگٹن کے ساتھ معاہدہ کیا جس نے اس کی بورڈ کو اپنے مقبول ٹائپ رائٹر ریمنگٹن نمبر ٹو کا حصہ بنایا. کی بورڈ کی اوپری لائن میں وہ تمام الفاظ موجود ہیں جو کی بورڈ لکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں. تاہم 2 محققین موجودہ کی بورڈ کے حوالے سے ایک مختلف خیال پیش کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شروع میں ٹائپ رائٹرز کو ٹیلی گراف آپریٹرز استعمال کرتے تھے جو مورس کوڈ میں موصول پیغام کو تحریر کرتے ہوئے درست حروف تہجی پر مبنی کی بورڈ پر ٹائپ کرتے ہوئے الجھن کا شکار ہوجاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ کی بورڈ کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا. اب ان دونوں میں سے وجہ جو بھی ہو، لیکن کی بورڈ کی یہ ترتیب کمپیوٹرز سے لے کر اسمارٹ فونز کے کی بورڈ کے لیے بھی اپنائی جاچکی ہے.
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.