نتھیاگلی : شدیدبرف باری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیاگیا
سیاحوں کی بازیابی کے لیے فوج اور فضائیہ پر مشتمل ریسکیو سکواڈ نے آپریشن میں حصہ لیا . آئی ایس پی آر
میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 10:33
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق برف میں پھنسے سیاحوں نے میڈیا کے ذریعے مدد طلب کی تھی،شدید موسمی حالات کے باوجود رات سوا 3بجے ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا‘برف میں پھنسے لوگوں کو علی الصبح مری اور کالا باغ کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے.
آپریشن میں پاک آرمی،پاک فضائیہ،کوئیک ریلیف فورس اور ریسکیو1122 نے حصہ لیا . ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ توحیدآباد میں سیاحوں کے پھنسنے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا جس پر ریسکیوٹیموں کو فوری روانہ کردیا گیا. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن شدید موسمی حالات کے دوران علی الصبح سوا تین شروع کیا گیا. اس سے قبل برفباری میں پھنسے سیاح نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑیوں میں فیملیاں اور بچے موجود ہیں، گاڑیوں میں ایندھن بہت محدود مقدار میں بچاہے. محصور سیاح کا کہنا تھا کہ 5 گھنٹے سے توحیدآباد میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں ریسکیو کیا جائے. اس سے قبل پاک فوج نے بیان جاری کیا تھا کہ توحید آباد میں سیاحوں کے بھٹکنے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا تھا، سول انتظامیہ بھی ریسکیوآپریشن میں تعاون کررہی ہے، ریسکیوٹیم کے پاس دوایاں اورخوراک موجود ہے، شدید برفباری اورنہ چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہیں جب کہ سڑکیں کلیئرکرانےکی کوشش کی جارہی ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
-
صدرمملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وفاقی حکومت کا ججزکے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیر اعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، امیر بحر سے ملاقات ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.