نواز شریف کے دل کے مختلف ٹیسٹوں کیلئے خون کے نمونے دل معمول سے بڑا
سابق وزیر اعظم کا ایکو ٹیسٹ اورتھیلیم ٹیسٹ جاری
میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 10:38
(جاری ہے)
نواز شریف کے معالجین کا مزید کہنا ہے کہ ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا ہے،ان کے دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں، ان کے تھیلیم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا. معالجین نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ پر 3 ڈاکٹر مامور طبی عملے نے کیے، جن کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے.
قبل ازیں سابق وزیر اعظم کے دل کے مختلف ٹیسٹوں کیلئے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں.کوٹ لکھپت جیل کا عملہ طبی معائنے کیلئے میاں نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی لایا جہاں پی آئی سی میں نوازشریف کے دل کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے. نواز شریف کے ٹیسٹوں کے باعث شعبہ امراض قلب میں عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا. چند روز قبل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے جیل میں نوازشریف کا معائنہ کیا تھا جبکہ مریم نواز نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں انہیں اور ان کے خاندان کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا. نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایکو ٹیسٹ بھی ہو گیا جبکہ تھیلیم ٹیسٹ جاری ہے.قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے چیک اپ کے لیے پی آئی سی پہنچایا گیا جہاں میڈیکل بورڈ ان کا طبی معائنہ کررہا ہے. میڈیکل بورڈ میں پروفیسر حامد خلیل، پروفیسرشاہد حمید، پروفیسر ندیم حیات ملک اور ایم ایس ڈاکٹرامیر شامل ہیں. پروفیسر ندیم حیات ملک اورایم ایس ڈاکٹر امیر کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ نوازشریف کا چیک اپ کررہا ہے. سابق وزیراعظم نوازشریف کی پی آئی سی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے. یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا 12 جنوری کو معائنہ کیا، رپورٹس کا منتظر ہوں، تاخیر مریض کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بروقت لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری بھی ہے اور لازمی بھی ہے. اس سے قبل 9 جنوری کو نوازشریف کی جیل میں قید کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن ، سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت پائی گئی ، جس کے بعد ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی تھی. واضح رہے نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی.مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.