عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کی درخواست کا جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع

انسانی بنیادوں پر عزیر بلوچ کی ماں اور خاندان کے دیگر افراد سے عزیر بلوچ کی ملاقات کرائی جائے . وکیل کی درخواست

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 11:02

عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کی درخواست کا جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2019ء) حکومت نے لیاری گینگ وار اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کی درخواست کا جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرایا ہے. عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب نے سماعت کی جس کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا کہ عزیر بلوچ کا ملٹری کورٹ میں کیس چل رہا ہے اور آرمی کورٹ کا قانون بننے کے بعد ہائی کورٹ کوئی حکم نامہ جاری نہیں کر سکتی.

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے عدالت میں استدعا کی کہ بتایا جائے کہ میرے موکل کا بیٹا عزیر بلوچ زندہ ہے یا نہیں؟جسٹس آفتاب گورڑ نے جواب دیا کہ عزیر بلوچ زندہ ہے، آپ اطمینان رکھیں. عزیر بلوچ کے وکیل نے مزید استدعا کی کہ انسانی بنیادوں پر عزیر بلوچ کی ماں اور خاندان کے دیگر افراد سے عزیر بلوچ کی ملاقات کرائی جائے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا.

اس کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے. واضح رہے کہ 12 اپریل 2017 کو ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عزیر بلوچ کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فوج کی تحویل میں لیا جاچکا ہے،جس پر غیر ملکی خفیہ اداروں کو ملکی راز فراہم کرنے کا الزام ہے. عزیر بلوچ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے عدالت میں استدعا کی کہ بتایا جائے کہ میرے موکل کا بیٹا عزیر بلوچ زندہ ہے یا نہیں؟جسٹس آفتاب گورڑ نے جواب دیا کہ عزیر بلوچ زندہ ہے، آپ اطمینان رکھیں.

عزیر بلوچ کے وکیل نے مزید استدعا کی کہ انسانی بنیادوں پر عزیر بلوچ کی ماں اور خاندان کے دیگر افراد سے عزیر بلوچ کی ملاقات کرائی جائے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا.