شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی کروایا جائے گا
سینیٹ میں بل منظور کر لیا گیا
سمیرا فقیرحسین منگل 22 جنوری 2019 11:28
(جاری ہے)
بل کے حق میں 16 اور مخالفت میں 6 ووٹ آئے ،اس کے باوجود چیئرمین سینیٹ نے بل کو لا کمیٹی کے پاس بھیج کر ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔
ایوان میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ حکومت بجٹ میں اعلان کردہ مزدوروں کی کم ازکم اجرت پر عملدرآمد ،اسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنائے اور ان کی فہرست آویزاں کی جائے ۔ قبل ازیں سینٹ کا رواں اجلاس یکم فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیئرمین سینٹ نے ارکان کی طرف سے پیش کئے گئے 3 بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سینیٹر نصیب اﷲ بازئی نے آرٹیکل 260 میں ترمیم، سینیٹر سراج الحق اور مشتاق احمد خان نے آرٹیکل 30 کی شق 2 کو حذف کرنے اور سینیٹر عتیق شیخ نے نئے شریک حیات اور مجوزہ شریک حیات کی تھیلیسیمیا کی بیماریوں کے لئے خون کا لازمی ٹیسٹ بل 2018ء متعارف کروانے کے لیے دستور میں ترمیم کے بل پیش کئے ۔اجلاس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی طرف سے عوامی اہمیت کے حامل نکات پر کمیٹی کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی طرف سے 3 مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کی گئیں جن کی ایوان بالا نے منظوری دے دی ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گذشتہ برس دسمبر میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے قومی تھیلیسیمیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے یومیہ اوسطاً 17 بچوں کو تھیلیسیمیا کا مرض پیدائشی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل ٹیسٹ اور کزن میرج سےگریز کر کے تھیلیسیمیا سے بچا جا سکتا ہے۔ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا بل بھی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد دلہا کو شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ میاں بیوی دونوں میں تھیلیسیمیا کے جینز ہوں تو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تاہم بل رواں ماہ سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.