سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والے ذیشان کی والدہ نے نئے انکشافات کر دئیے
میں پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی دیورانی کے گھر کام کرتی تھی۔ذیشان کی سکول اور کالج کی فیس بھی انہوں نے ہی ادا کی تھی جب کہ عندلیب عباس بھی مجھے اچھی طرح جانتی ہیں۔ عندلیب عباس نے بزرگ خاتون کے انکشافات کی تصدیق کر دی
مقدس فاروق اعوان منگل 22 جنوری 2019 12:07
(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا جب کہ اس نے تعلیم حاصل کی اور اس کی فیس عندلیب عباس کے خاندان والوں نے ادا کی تھی۔
ذیشان کی والدہ نے عندلیب عباس کے گھر کام کرنے والے ملازمین کے نام بھی بتائے۔جب کہ عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ بزرگ خاتون جو بات بھی کہہ رہی ہیں وہ سچ ہے ہم جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے تھے اور یہ خاتون میری دیورانی کے گھر پر کام کرتی تھیں۔ذیشان کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا وزیراعظم عمران خان سے بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ میرا بیٹا دہشت گرد نہیں ہے۔وہ نیو ماڈل سکول میں پڑھتا رہا تھا وہ لائق بچہ تھا۔میں نے اپنے بیٹے کو آئی سی ایس کروایا پھر میں نے اس کی شادی کروائی اور ہم 25 سال سے اسی گھر میں رہ رہے ہیں۔میرا بیٹا کمپیوٹر بیچنے کا کام کرتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا بہت اچھا تھا اس کے بارے میں سب جانتے تھے۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز ساہیوال میں قادرآباد کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون اور 14سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ذیشان، خلیل ، نبیلہ اور اریبہ کے نام سے ہوئی۔ سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والی 14 سالہ اریبہ ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔ سانحہ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی آج شام پانچ بجے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.