حکومت پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا اعلان منی بجٹ میں کریگی

150شیاءکی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے اور سی پیک کے منصوبوں کے سامان کو ٹیکس کی چھو ٹ دینے کی تجویز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 12:25

حکومت پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا اعلان منی بجٹ میں کریگی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2019ء) حکومت پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا اعلان منی بجٹ میں کل کریگی. ذرائع کے مطابق چارسلیبزپرکسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد کمی کی تجویز منی بجٹ کا حصہ ہے،تقریباً 150شیاءکی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے. لگژری گاڑیوں کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی میں 10فیصد اضافہ اوراسمارٹ موبائلز پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کی بھی تجویز ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ میں شامل اشیاءمیں الیکٹرانکس ، انجینئرنگ، کیمیکلز شامل ہیں اور جن اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی 6فیصد تھی اسے5فیصد کردیا جائیگا.

(جاری ہے)

جن اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی 18فیصد ہےاسے 19 اور 16فیصد والی کو 15فیصد کردیا جائیگا جبکہ ایس ایم ایز کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کےلئے سہولیات دی جائیں گی. منی بجٹ میں سستے گھروں کی تعمیر، زرعی شعبہ کی صنعت کیلئے مراعات اور چھوٹے کاروباروں کو وسعت دینے کےلیے بھی مراعات کا اعلان متوقع ہے.

سیکورٹیزکی خریدوفروخت پرایڈوانس ٹیکس کی شرح اعشاریہ صفر ایک فیصد سے بڑھاکردوگناکرنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ سی پیک کے منصوبوں کے سامان کو ٹیکس کی چھو ٹ دینے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ میں شامل اشیاءمیں الیکٹرانکس ، انجینئرنگ، کیمیکلز شامل ہیں اور جن اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی 6فیصد تھی اسے5فیصد کردیا جائیگا.

جن اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی 18فیصد ہےاسے 19 اور 16فیصد والی کو 15فیصد کردیا جائیگا جبکہ ایس ایم ایز کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کےلئے سہولیات دی جائیں گی. منی بجٹ میں سستے گھروں کی تعمیر، زرعی شعبہ کی صنعت کیلئے مراعات اور چھوٹے کاروباروں کو وسعت دینے کےلیے بھی مراعات کا اعلان متوقع ہے. سیکورٹیزکی خریدوفروخت پرایڈوانس ٹیکس کی شرح اعشاریہ صفر ایک فیصد سے بڑھاکردوگناکرنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ سی پیک کے منصوبوں کے سامان کو ٹیکس کی چھو ٹ دینے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہے.

متعلقہ عنوان :