وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 کھرب 33 ارب 39 کروڑ روپے جاری کر دیئے

منگل 22 جنوری 2019 12:48

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک2 کھرب 33 ارب39کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے لیے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے ایک ارب 22 کروڑ 98 لاکھ، سیکورٹی میں اضافے کے لیے 6 ارب 88 کروڑ، ایرا کے لیے 2 ارب 45 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لیے 8 ارب 10 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے 17 ارب15 کروڑ، این ٹی ڈی سی/ پیپکو کے لیے 9ارب 60 کروڑ، این ایچ اے کے لیے ایک کھرب ایک ارب 45 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لیے 18ارب 71 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لیے 72 لاکھ، سپارکو کے لیی3 ارب 11 کروڑ، شماریات ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 64 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لیے 11ارب 16 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 50 کروڑ 69 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیی47 کروڑ74 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لیی8 ارب 7 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لیے ایک ارب 90 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لیے 93 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لیے 19 کروڑ50 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 10 ارب 18 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لیے 3 کروڑ3 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 2 ارب 21 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لیی40کروڑ 85 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لیے 3 کروڑ، میری ٹائم افیئرز کے لیے 87 کروڑ 91 لاکھ، لا اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے 23 کروڑ 95لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لیے 4 ارب 39کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 71کروڑ 45لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لیے 8کروڑ 51 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لیے 24کروڑ 8 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 3 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے ایک ارب 88 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 11ارب 80 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لیے ایک ارب 44کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لیے 61کروڑ 10 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لیے ایک ارب 9 کروڑ 20 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لیے 13 کروڑ 38 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 4 ارب 59 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 54کروڑ 6 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لیی20 کروڑ 74 لاکھ،سرمایہ کاری بورڈ کے لئے 5کروڑ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 46کروڑ 35 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔