ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 88 کروڑ روپے جاری

منگل 22 جنوری 2019 12:48

ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 88 کروڑ روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طورپرایک ارب 88 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال 5 ارب 35کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈزمختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے آڈٹ کمپلیکس خیبرپختونخوا پشاور کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ 21لاکھ ، آئی بی اکیڈمی اسلام آباد کی تعمیر کے لئے 83لاکھ ، فیڈرل لاجز کراچی میں تعمیراتی کاموں کے لئے 50لاکھ روپے ،قومی احتساب بیورو پنجاب لاہور کے لئے 4 کروڑ، نیو سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تعمیراتی کاموں کے لئے 9کروڑ 93لاکھ ، سی پیک کے تحت انٹیلیجنس بیورو کی بیرکس کی تعمیر کے لئے 8کروڑ 36لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔