شہبازشریف چیئرمین پی اے سی رہیں گے یا نہیں فیصلہ آج سنایاجائے گا

اسلام آبادہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ محفوظ فیصلہ آج سنائے گا‘ عدالت نے 17 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 12:33

شہبازشریف چیئرمین پی اے سی رہیں گے یا نہیں فیصلہ آج سنایاجائے گا
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2019ء) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایاجائے گا، عدالت نے 17 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ، ریاض حنیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پی اے سی چیئرمین کے عہدے کے اہل نہیں. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی بطور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین تقرری کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، فیصلہ ڈویژن بینچ پرمشتمل جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترسنائیں گے .

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بطور پی اے سی چیئرمین کا مستقبل ہائی کورٹ کے حکم پر منحصر ہے جبکہ ریاض حنیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پی اے سی چیئرمین کے عہدے کے اہل نہیں. یاد رہے 17 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کے وکیل کو کہا تھا کہ آپ نے کیس پر مکمل طور پر دلائل دیئے، مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں توتحریر جمع کروا دیں‘درخواست گزار ریاض حنیف نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا.

واضح رہے 13 دسمبر کو اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں حکومت اوراپوزیشن کاشہبازشریف کوچیئرمین پی اےسی بنانے پر اتفاق کرلیا تھا. بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا. واضح رہے 13 دسمبر کو اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں حکومت اوراپوزیشن کاشہبازشریف کوچیئرمین پی اےسی بنانے پر اتفاق کرلیا تھا. بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا.