عراق میں ترک مسلح افواج کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

منگل 22 جنوری 2019 13:24

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) عراق کے شمالی علاقوں میں ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 6 دہشت گردہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترکی کی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمالی علاقوں زاپ، سینات، حفتنن اور ہاکرک میں ترک لڑاکا طیاروں نے آپریش کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘کے مسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور مورچوں کو تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :