سعودی حکومت نے خواتین کو رات کے اوقات میں ملازمت کرنے کی اجازت دیدی

منگل 22 جنوری 2019 13:24

سعودی حکومت نے خواتین کو رات کے اوقات میں ملازمت کرنے کی اجازت دیدی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے خواتین کو رات کے اوقات میں ملازمت کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود نے روزگار کا ماحول بہتر بنانے کے لئے کہا ہے کہ خواتین شام 6 بجے سے صبح 6 بجے کے اوقات میں ملازمت کرسکتی ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی اعلان مطابقخواتین فلاحی امور سے متعلق اداروں، رمضان المبارک، بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں آنے والے اداروں ، ایمرجنسی وارڈز، کلیدی عہدوں اور ایسی اسامیوں پر بھی کام کرسکیں گی جن میں رات کے وقت کام کرنا ضروری ہے۔