Live Updates

ساہیوال کا واقعہ حکومت کیلئے ایک کڑاامتحان ہے،حکومتی کسی شخص کو تحفظ نہیں دیگی‘ عثمان ڈار

قائدحزب اختلاف سیاست سے گریز کرے ،پولیس میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے حکومت کا ساتھ دے‘ مشیر وزیر اعظم

منگل 22 جنوری 2019 13:40

ساہیوال کا واقعہ حکومت کیلئے ایک کڑاامتحان ہے،حکومتی کسی شخص کو تحفظ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ساہیوال واقعہ میں ملوث کسی شخص کوتحفظ نہیں دے گی اوریہ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے ایک کڑاامتحان ہے،قائدحزب اختلاف اس المناک واقعہ پر سیاست سے گریز کرے اور محکمہ پولیس میں اصلاحات متعارف کرانے میں حکومت کاساتھ دے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساہیوال کاواقعہ پیش آنے کے بعد تاخیری حربے استعمال کرنے کی بجائے فوری طورپرکارروائی کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔یہ حکومت کے لئے کڑا امتحان ہے لیکن قانون کے مطابق اقدام سے کسی صورت گریز نہیں کیا جائے گا،قانون کی نظر میں تمام شہری برابرہیں اور کوئی قانون سے بالاترنہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات