Live Updates

پوری قوم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع چاہتی ہے جووقت کی ضرورت ہے‘ شیخ رشید

اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر گٹھ جوڑ کیا،انکے اتحاد سے خوفزدہ نہیں ‘ وزیر ریلوے

منگل 22 جنوری 2019 13:40

پوری قوم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع چاہتی ہے جووقت کی ضرورت ہے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پوری قوم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع چاہتی ہے جووقت کی ضرورت ہے،حکومت حزب مخالف کے اتحاد سے خوفزدہ نہیں کیونکہ ان جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر گٹھ جوڑ کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی گراں قدرقربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوچکاہے ۔

مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تباہ کردیئے ہیں۔پوری قوم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع چاہتی ہے جووقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ملک اور سیاست سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات